علیمہ خان نے پی ٹی آئی کے 10 ہزار کارکنان کو اڈیالہ پہنچنے کی ہدایت کردی
علیمہ خان کی اہم کال
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین کی بہن علیمہ خان نے اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیداروں اور کارکنان کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی
اڈیالہ جیل کے قریب پریس کانفرنس
اڈیالہ جیل کے قریب صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے دعویٰ کیا کہ اگلے ہفتے 10 ہزار پی ٹی آئی عہدیدار بانی پی ٹی آئی کے علاج کیلئے یہاں آکر بیٹھیں گے۔
حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت
انہوں نے کہا کہ آج ہم نے صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے کال دی ہے، اس وقت حکومت پر دباو ڈالنے کی ضرورت ہے، ہم حکومت پر دباو ڈالنا ہے تاکہ بانی کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کیا جائے۔








