ایرانی صدر کا اعلان: اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کے لیے تیار، اگر مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں حملہ نہیں کریں گے
ایران کی جنگ ختم کرنے کی پیشکش
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف جاری جنگ ختم کرنے کو تیار ہیں اگر ان کی طرف سے مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں وہ دوبارہ حملہ نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتیں نیم جمہوری ہیں، مخالف کا سرقلم کرنے والا خود بھی سزا بھگتتا ہے، خواجہ سعد رفیق
یورپی کونسل کے صدر سے گفتگو
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر انہیں مضبوط ضمانتیں دی جائیں کہ مستقبل میں ان پر دوبارہ حملہ نہیں کیا جائے گا تو وہ امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جاری لڑائی ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو وارننگ دے دی
حملوں کا خاتمہ اور خودمختاری کا احترام
انہوں نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورت حال کو معمول پر لانے کا واحد حل یہ ہے کہ حملہ آور اپنی جارحانہ سرگرمیاں بند کریں، ہم نے کبھی کسی مرحلے پر کشیدگی یا جنگ کا آغاز نہیں کیا اور اگر مطلوبہ شرائط پوری ہو جائیں، خاص طور پر مستقبل میں حملے کی روک تھام کے لیے ضروری ضمانتیں، تو ہمارے پاس اس جنگ کو ختم کرنے کا عزم موجود ہے۔
امریکی اڈوں پر حملوں کی ضرورت
ایرانی صدر نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور کبھی بھی انہیں نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، تاہم ان ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر حملہ کرنے کے سوا کوئی آپشن باقی نہیں رہا۔








