بلوچستان کے ریسکیورز کو پنجاب میں جدید تربیت، وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی تقریب میں شرکت
افتتاحی تقریب
لاہور (ویب ڈیسک) ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور میں بے نظیر ایمبولینٹری سروس فار ایمرجنسیز کی پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ تھے۔ تقریب میں وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق، ڈی جی ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر رضوان، صوبائی سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب پانزئی، ڈی جی ریسکیو 1122 بلوچستان ذوالفقار جتوئی سمیت اعلیٰ حکام اور ریسکیورز نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت دورے پر آئے مشہور فٹبالر میسی کے ذاتی طیارے کی حیران کن قیمت سامنے آگئی
وزیر صحت بلوچستان کا خطاب
اس موقع پر وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خصوصی دلچسپی کے باعث بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ریسکیورز کو جدید اور معیاری تربیت فراہم کی گئی ہے جو صوبے میں ایمرجنسی سروسز کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بین الصوبائی تعاون کی بہترین مثال ہے جس سے عوام کو بہتر ایمرجنسی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟
صحت میں ترقی
وزیر صحت بلوچستان نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی کی قیادت میں صحت کے شعبے میں اصلاحات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح 38 فیصد سے بڑھ کر 51 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات
تحقیقی مراکز کا قیام
انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں بین الاقوامی معیار کا ٹراما سینٹر مکمل ہو چکا ہے جس کا جلد افتتاح کیا جائے گا، جبکہ بلوچستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کا قیام بھی جلد عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ دل کے مریضوں کو علاج کے لیے دیگر صوبوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں غلط چالان کے خلاف ایک شخص احتجاج کرتے ہوئے کھمبے پر چڑھ گیا، نیچے اتر کر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کا دعویٰ
طالبات کی کامیابی
تقریب کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والی طالبات کی شاندار کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔ ایک طالبہ نے تربیتی پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر وزیر صحت نے اسے مبارکباد دیتے ہوئے تمام تربیت حاصل کرنے والی طالبات کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا۔
ریسکیورز کو ہدایت
آخر میں وزیر صحت بلوچستان نے تربیت مکمل کرنے والے ریسکیورز کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بلوچستان میں ایمرجنسی سروسز کو مزید مؤثر بنائیں۔








