متحدہ عرب امارات امریکہ اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلوانے کی تیاری کر رہا ہے، امریکی اخباروال سٹریٹ جرنل کا دعویٰ
یو اے ای کا طاقت سے آبنائے ہرمز کو کھولنے کا عزم
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایران کے حملوں کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو طاقت کے ذریعے کھلوانے کی تیاری کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا امریکی پابندیوں پر سخت ردعمل، فیصلہ متعصبانہ قرار دے دیا
قرارداد کی تیاری اور لابنگ
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، یو اے ای اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد کے لیے لابنگ کر رہا ہے تاکہ اس کارروائی کی اجازت حاصل کی جا سکے۔ اماراتی سفارتکاروں نے امریکہ اور یورپ و ایشیا کی عسکری طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایک مشترکہ اتحاد قائم کریں جو کہ طاقت کے ذریعے آبنائے ہرمز کو کھول سکے۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا پاکستانیوں کیلئے ورک ویزے سے متعلق بڑا اعلان
جزائر کا مسئلہ
یو اے ای کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امارات نے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے اپنی صلاحیتوں کا جائزہ لیا ہے، جس میں بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر معاون خدمات شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یو اے ای نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکہ کو اس اہم آبی گزرگاہ میں واقع بعض جزائر، بشمول ابو موسیٰ جزیرے، پر قبضہ کرنا چاہیے جو کہ گزشتہ نصف صدی سے ایران کے کنٹرول میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صرف پاکستان ہی نہیں عالمِ اسلام کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں، چیئرمین ’ای یو پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن‘ چوہدری پرویز اقبال لوسر ن۔
عرب ممالک کا مؤقف
عرب حکام کے مطابق، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک بھی اب ایرانی حکومت کے خلاف سخت مؤقف اختیار کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے جب تک ایران کو کمزور یا اس کی حکومت کو ختم نہ کر دیا جائے۔ رپورٹ کے مطابق بحرین، جو امریکہ کا قریبی اتحادی ہے، اس قرارداد کی تیاری کر رہا ہے اور اس پر ووٹنگ جمعرات کو متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ میں پولیس کا طیارہ گرکر تباہ، 6 افراد ہلاک
حکمت عملی میں تبدیلی
خلیجی حکام کے مطابق، یو اے ای کا یہ نیا جارحانہ مؤقف اس کی حکمت عملی میں ایک بنیادی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جنگ سے قبل اماراتی سفارتکار امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی کاپ 30 کانفرنس: وزیراعلیٰ برازیل پہنچ گئیں
ٹرمپ کا مؤقف
رپورٹ کے مطابق، اب یو اے ای صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف کے قریب آ رہا ہے جس میں اتحادی ممالک سے جنگ کا زیادہ سے زیادہ بوجھ اٹھانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، ٹرمپ اپنے مشیروں سے کہہ چکے ہیں کہ وہ آبنائے ہرمز کھلوائے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بین الاقوامی طلباء نے ڈریگن کشتی مقابلے کے ذریعے چینی ثقافت کو اپنالیا
بین الاقوامی ردعمل
خلیجی حکام کا کہنا ہے کہ یو اے ای کو یقین ہے کہ ایشیا اور یورپ کے وہ ممالک جو اس وقت ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کی صورت میں اس کارروائی میں شامل ہو جائیں گے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ روس اور چین اس قرارداد کو ویٹو کر سکتے ہیں، جبکہ فرانس ایک متبادل مسودہ پیش کر رہا ہے۔
آگے کی حکمت عملی
تاہم، اگر قرارداد منظور نہ بھی ہو تو بھی یو اے ای آبنائے ہرمز کو کھلوانے کی کسی بھی کوشش میں شامل ہونے کے لیے تیار رہے گا۔








