ایرانی پورٹ بندر عباس پر حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان کی میت کراچی پہنچا دی گئی
یاسر خان کی شہادت
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پورٹ بندر عباس پر میزائل حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان یاسر خان کی میت تفتان بارڈ سے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیوپر بھارت کیساتھ میچ قبول نہیں،پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ ، موقف واضح کردیا
میزائل حملہ اور یاسر کا کام
ماڑی پور ہاکس بے کا رہائشی یاسر ایران کی پورٹ بندر عباس پر میزائل حملے میں جاں بحق ہوگیا تھا، اس کی میت پاکستان لانے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی گئیں۔ یاسر خان ایران کی بندرگاہ بندر عباس میں ایک ٹگ بوٹ پر کام کرتے ہوئے 23 مارچ کی شب ہونے والے میزائل حملے میں شہید ہوئے، ان کی نماز جنازہ ماڑی پور میں ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے کتنے پیسے ملیں گے ؟ پتا چل گیا
خاندان کی تشکر
’’جنگ‘‘ کے مطابق یاسر کے بھائی امجد کا کہنا ہے کہ یاسر روزگار کے سلسلے میں ایران گیا ہوا تھا، میت واپس لانے پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کا لاہور کے مختلف ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا دورہ، ”روٹ 47“ صرف سڑک نہیں سمارٹ ترقی کی نئی داستان ہے: مریم نواز
گورنر سندھ کا دورہ
گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی سرد خانے پہنچے اور ورثاء سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ایدھی سرد خانے پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا بیان
پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں میت لانا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔ پاکستان ایمبیسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بہت تعاون کیا۔








