پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
پنجاب کے طلباء و اساتذہ کے لئے اہم معاہدہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے محکمہ ہائیر ایجوکیشن اور گوگل ٹیک ویلی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے مطابق گوگل ٹیک ویلی پنجاب کے 1 لاکھ طلباء، فیکلٹی ممبران اور سپورٹنگ سٹاف کی گوگل کیرئیر سرٹیفیکیشن میں معاونت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کا کرکٹر سوریا کمار یادیو سے متعلق حیران کن انکشاف
وزیر تعلیم کی جانب سے اعلان
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ طلباء، اساتذہ اور سپورٹنگ سٹاف کو ہزاروں ڈالرز کے مہنگے ترین کورسز مفت کروائے جائیں گے۔ ایم او یو کے مطابق 64 سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے طلباء و فیکلٹی ممبران گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔ طلباء کی کیپسٹی بلڈنگ کیلئے 14 جدید کورسز متعارف کروائے گئے ہیں جن سے استفادہ کے بعد عالمی مارکیٹ میں ان کی ڈیمانڈ ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کا ویژن اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ موجودہ سال یوتھ کا سال ہے۔ ڈیجیٹل سکلز میں طلباء کو بااختیار کرنا وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے۔ ٹیکنالوجی روز بروز ترقی کر رہی ہے۔ اس سے وابستگی ہی نوجوانوں کا روشن مستقبل ہے۔ نوجوانوں کو چیلنجز کو اے آئی کی مدد سے دور کرنے کا گڑ سکھا رہے ہیں۔ انہیں ٹیکنالوجی میں امپاور کریں گے۔ بہترین پرفارمنس والی 5 یونیورسٹیوں کے وی سیز کو ٹریننگ کیلئے گوگل ہیڈکوارٹرز بھیجیں گے۔








