ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ

حکومتی دباؤ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چینی حکومت نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ یونائیٹڈ انرجی پاکستان (یو ای پی) کے 22 کروڑ ڈالر کے طویل عرصے سے واجب الادا بقایا جات کی ادائیگی یقینی بنائے، حکام کے مطابق یو ای پی، چین کی یونائیٹڈ انرجی گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے موسم کے بارے میں نئی پیشگوئی کر دی

تازہ ترین اطلاعات

روزنامہ جنگ کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ بیجنگ میں پاکستان کے سفیر نے ایک ہنگامی مراسلہ بھیجا ہے، جس میں نشاندہی کی گئی کہ یہ واجبات یو ای پی کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جانے والی گیس کے بدلے ہیں، جس کی موجودہ فراہمی 26 سے 27 کروڑ مکعب فٹ یومیہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق مالی دباؤ کے باعث یو ای پی نے حالیہ ہفتوں میں عملے میں کمی بھی کی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا مؤقف

اخبار کے لیے خالد مصطفیٰ نے لکھا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس کے اربوں روپے کے ریفنڈز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس زیر التوا ہیں، جن کی ادائیگی کے بعد ہی وہ یو ای پی کو واجبات ادا کر سکتی ہے۔ یو ای پی نے 2011 میں برٹش پٹرولیم پاکستان کے اثاثے حاصل کر کے کمپنی کا نام تبدیل کیا تھا۔ 2012 میں اسے چین ڈیولپمنٹ بینک سے 5 ارب ڈالر کی کریڈٹ لائن ملی، جس کا مقصد مقامی آپریشنز اور ممکنہ خریداریوں کو وسعت دینا تھا۔

Categories: بزنس

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...