بھائی کی فائرنگ سے 2 بہنیں جاں بحق، ایک زخمی، چئیرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا نوٹس، ڈی پی او اوکاڑہ سے رپورٹ طلب

اوکاڑہ میں افسوسناک واقعہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چئیرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اوکاڑہ میں بھائی کی فائرنگ سے 2 بہنوں کے جاں بحق اور ایک بہن کے شدید زخمی ہونے کے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او اوکاڑہ سے فوری تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہماری کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان ایک مؤثر رابطے کا کردار ادا کیا جائے، محمود مولوی کا شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد بیان

واقعے کی تفصیلات

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں پیش آنے والے اس المناک واقعے میں ملزم عادل نے گھریلو تنازعے کی بنا ءپر اپنی بہنوں بشریٰ اور فضا پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دونوں بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایشا زخمی ہو گئی، جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گلی میں کھڑی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا اوباش گرفتار

حنا پرویز بٹ کا بیان

حنا پرویز بٹ نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے خلاف اس نوعیت کے سفاکانہ جرائم کسی بھی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے۔ اپنی ہی بہنوں پر فائرنگ کر کے 2 زندگیاں چھین لینا انتہائی اندوہناک، بہیمانہ اور ناقابلِ معافی فعل ہے، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب، ایجنڈے بھی جاری

تحقیقات اور انصاف

انہوں نے ہدایت کی کہ زخمی بہن کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور واقعے کی مکمل، شفاف اور میرٹ پر تحقیقات عمل میں لائی جائیں۔ چئیرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی نے کہا کہ پولیس ملزم کو جلد از جلد قانون کی گرفت میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔

حکومت پنجاب کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کے لیے محفوظ پنجاب محض نعرہ نہیں بلکہ حکومت پنجاب کا واضح عزم ہے، اور خواتین کے خلاف تشدد، ظلم اور جان لیوا حملوں میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...