جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، ہمارے 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے: وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف کی جنگ بندی کی کوششیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ ہمارے 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی
خطے کی موجودہ صورتحال
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھی ایران کی جنگ سے بہت متاثر ہو رہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان میں انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزم گرفتار
ڈپٹی وزیراعظم کی کوششیں
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی وزیراعظم بھی خطے میں کشیدگی میں کمی کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپور کوشش کی۔ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ ہمارے 2 جہاز آبنائے ہرمز میں کھڑے تھے، دونوں جہاز اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔
جنگی چیلنجز کا مقابلہ
وزیراعظم نے مزید کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 3 ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔








