این ڈی ایم اے کی آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی
این ڈی ایم اے کا الرٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں ممکنہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے تدبر سے بھارتی جارحیت کا جواب دیا، مذاکرات میں کشمیر ایجنڈا نمبر ون ہونا چاہیے: حافظ نعیم الرحمان
آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کی پیشگوئی
نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات گرفتار
نقصانات اور خطرات
این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں، آسمانی بجلی اور ژالہ باری کمزور تعمیرات، کھڑی فصلوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو سکتی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث راستے بند ہونے اور آمد و رفت میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ مسلسل بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔
شہریوں کی ہدایت
این ڈی ایم اے کے ترجمان نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گاڑی احتیاط سے چلائیں اور موسمی ہدایات پر عمل کریں، جبکہ تیز ہوا اور طوفان کے دوران درختوں، کمزور عمارتوں اور تنصیبات سے دور رہیں۔








