ایسٹر کے لیے مربوط سیکیورٹی پلان تیار، فیلڈ افسران کو بذات خود سیکیورٹی مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری

ایسٹر 2026 کیلئے سیکیورٹی منصوبہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایسٹر کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تیار، فیلڈ افسران کو بذات خود سیکیورٹی مانیٹر کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر کے بعد وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان

وزارت داخلہ کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق ایسٹر 2026 کے پر امن انعقاد کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کی، جس میں کو چیئرمین بلال یاسین اور صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے اقلیتی امور سونیہ عاشر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت کے بارے میں بڑا فیصلہ لے لیا

اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم شخصیات

اجلاس میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور، سیکرٹری سپیشل سیکرٹری فضل الرحمان، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکیورٹی، محکمہ صحت، ویسٹ مینجمنٹ، ریسکیو و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی اور بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمی سے ستائے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آ گئی

سیکیورٹی پلان کی تفصیلات

اجلاس کے دوران ایسٹر 2026 کے سیکیورٹی پلان اور صوبہ بھر میں انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایسٹر کیلئے مربوط سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا

مقامی قیادت کے ساتھ تعاون

فیلڈ افسران کو بذات خود سیکیورٹی مانیٹر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایسٹر کے حوالے سے مقامی لیڈرشپ کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن کی ہدایت کی گئی ہے۔ کو چیئرمین بلال یاسین نے کہا کہ سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ پارکس میں سہولیات اور گراں فروشی کے خلاف اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹر سدرہ امین کا سنچری کے بعد ’6‘ کا اشارہ، بھارتی تلملا اُٹھے

معاونت اور تعاون کی ضرورت

ضلعی انتظامیہ، اقلیتی برادری کے نمائندگان اور مقامی سیاسی قیادت کی معاونت سے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مسیحی برادری کا ملکی ترقی میں اہم کردار، ہر ممکن سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے سموگ سے پریشان شہریوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا

اقلیتی امور کے صوبائی وزیر کا بیان

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اقلیتیوں سے ہمیشہ عزت و احترام سے پیش آتی ہیں۔ ایسٹر 2026 کے حوالے سے تمام ادارے آپس میں کوارڈینیشن میں رہیں۔

فول پروف سیکیورٹی انتظامات

سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے بتایا کہ ایسٹر 2026 پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے تمام ضروری گائیڈ لائنز فیلڈ سے شئیر کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایسٹر کی تمام تقریبات کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔ ویڈیو لنک کے ذریعے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز، ڈی پی اوز و دیگر محکموں کے ذمہ داران نے بھی اجلاس کو اپنے متعلقہ علاقوں اور ذمہ داریوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...