وزیراعلیٰ مریم نواز نے واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح کر دیا، پہلی مرتبہ 41 اضلاع میں واسا قائم

وزیراعلیٰ پنجاب کا سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں واسا پنجاب سیوریج فلیٹ فیز ون کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 41 اضلاع میں واسا قائم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: گڈز الائنس کی پٹرولیم مہنگائی کی مذمت، کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان

خصوصی تقریب میں مشینوں کا معائنہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے خصوصی تقریب میں سیورجینٹک مشین، سیورسکر مشین اور دیگر گاڑیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیوریج گاڑیوں کی چابی وزیر ہاؤسنگ بلال یٰسین کے سپرد کی۔ وزیراعلیٰ نے سیور مشینوں کی ورکنگ اور افادیت کے بارے میں دریافت کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی کا مقدمہ، 2 ٹک ٹاکرز کی ضمانتیں منظور، 2 کی مسترد

خدمات کی تلقین اور ٹیم کو شاباش

وزیراعلیٰ مریم نواز نے سیور مشینوں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو شاباش دی اور عوام کی خدمت کی تلقین کی۔ انہوں نے واسا پنجاب کو فنکشنل کرنے پر صوبائی وزیر بلال یٰسین، سیکرٹری ہاؤسنگ نورلاامین مینگل اور ان کی ٹیم کو بھی شاباش دی۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دفاعی معاہدے کو خوش آمدید کہتے ہیں، ایرانی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

پہلی فیز میں جدید مشینری کی دستیابی

بریفنگ میں بتایا گیا کہ واسا پنجاب سیوریج فلیٹ کے پہلے فیز میں 15 اضلاع میں 552 گاڑیاں اور مشینیں فراہم کی جارہی ہیں۔ اس میں سیوریج سکر مشین، سیور جینٹک مشین، ڈی سائیلٹنگ مشین اور دیگر جدید مشینری شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذکر جہلم کا ہے، بات ہے دینے کی، چاند پکھراج کا، رات پشمینے کی، جہلم اور دینہ سے جیسے ہی ریل گاڑی روانہ ہوتی ہے تو پہاڑی علاقہ شروع ہو جاتا ہے

دوسرے مرحلے کے منصوبے

مزید بتایا گیا کہ واسا پنجاب سیوریج فلیٹ میں ڈی واٹرنگ پمپ، واٹر باؤزر، ڈمپر، ٹرک کرین، اور لوڈر رکشہ بھی شامل ہوں گے۔ فیز ون میں مختلف اضلاع میں جدید سیوریج مشینیں پہنچ چکی ہیں اور دوسرے مرحلے میں 22 اضلاع میں 937 نئی مشینیں اور گاڑیاں فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: 10 Years Later: Hearings Scheduled for PTI’s 2014 Protest Applications

عوامی سہولت کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ ضلع کی سطح پر سیوریج سروسز اور آپریشن شروع کیے جارہے ہیں۔ جدید مشینری کی فراہمی سے ماحولیات میں بہتری اور عوام کو آسانی ہوگی۔ بارش کی صورت میں واسا فوری رسپانس کرے گا۔ عوام کی سہولت اور آسانی ہمارا نصب العین ہے۔

مون سون سے پہلے انتظامات کا عہد

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہم مون سون سے قبل تمام شہروں میں نکاسیٔ آب کے انتظامات کا عہد پورا کریں گے۔ پورے پنجاب میں واسا کے قیام کا وعدہ پورا کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...