بازاروں کے اوقات کار پر نظر ثانی ہوگی: وزیر خزانہ
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج جو فیصلہ کیا گیا ملک کی قیادت کی مشاورت سے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، 24 گھنٹے کے دوران قیمت 200 روپے کلو بڑھ گئی
ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ہم ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کررہے ہیں تاکہ یہ حقیقی حقدار تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں: ارفـع کریم کو دنیا سے رخصت ہوئے 14 برس بیت گئے
مشترکہ پریس کانفرنس
’’جنگ‘‘ کے مطابق وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بلینکٹ سبسڈی سے ٹارگٹڈ سبسڈی کی طرف جارہے ہیں۔ کوشش ہے کہ جو بھی وسائل ہیں سبسڈی حقدار تک پہنچائیں۔
مارکیٹ کے اوقات کار میں تبدیلی
قیادت نے یہ بھی بات کی کہ ایندھن کی بچت اور بجلی کی پیداواری لاگت پر غور کیا جائے گا۔ ملک میں مارکیٹوں کے اوقات کار پر نظر ثانی ہوگی، صوبائی حکومتوں سے مشاورت مکمل ہونے پر مارکیٹوں کے اوقات کا اعلان ہوگا۔








