ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک مالی ضرورت انشاءاللہ پوری ہو گی اور اس کے قدرتی اسباب بن سکیں گے جو لوگ کافی دِنوں سے کسی بندش میں تھے ایک دو دن میں اس سے آزاد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے مودی سرکار کے اقلیتوں کے ساتھ تعصب، عدم برداشت اور تنگ نظری کو بے نقاب کر دیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب وہ فیصلہ کر لیں جو کرنا ہے یعنی اپنے مستقبل کے حوالے سے پیش قدمی کا، اور اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو وہ انشاءاللہ ضرور ملے گی اور آپ کے حق میں شاندار بھی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کو گوشت مزید سستا، قیمت 500 روپے کلو سے بھی نیچے آ گئی
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی زندگی میں اب ایک اہم کام ہونے جا رہا ہے جس کے نتائج آنے والے دِنوں میں آپ کے بڑے کام آئیں گے، آج ہی سلسلہ انشاءاللہ شروع ہو کر آپ تک آ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ ؛ عمر ایوب کی 9جنوری تک راہداری ضمانت منظور
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کسی فیصلے پر اب آ جائیں اولاد کے حوالے سے خاص طور پر، اور جو رکاوٹیں کافی دِنوں سے تنگ کر رہی تھیں وہ اب انشاءاللہ ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں، فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پھنسے پاکستانی خصوصی پرواز میں اشک آباد سے اسلام آباد پہنچ گئے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جن معاملات میں آپ کو پچھلے کافی دِنوں سے ناکامی مل رہی تھی وہ اب تیزی سے کامیابی کی طرف لے کر جا سکتے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو آنے والے دن اچھے ہی ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کو پاکستان سے اٹھا کر بحرِ ہند میں ڈبو دیا جائے گا: وزیراعظم کا قومی پیغامِ امن کمیٹی سے خطاب
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بار بار خبردار کیا جا رہا ہے کہ اپنوں کے درمیان اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے اور آپ کو ہر صورت حکمت عملی سے کام لے کر اس سے بچ کر چلنا ہے ورنہ بڑا مسئلہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ کی پاکستانی قونصل خانے دبئی میں قونصل جنرل اور ٹریڈ قونصلر سے ملاقات، سرمایہ کاروں کے ساتھ مضبوط روابط قائم کئے جائیں، قیصر احمد شیخ
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن لوگوں نے اپنے روزگار میں برکت دیکھنی ہے وہ محنت کےلئے اب تیار ہو جائیں، حالات ایسے بن سکتے ہیں کہ کوئی بڑی شاندار آفر آپ کو مل سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل میں ایسی قرارداد کی حمایت کرنا جو فلسطینیوں کے مطالبات اور حقوق کے منافی ہے، ناقابل قبول ہے، حافظ نعیم الرحمان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اب وہ لوگ آپ سے دور ہو رہے ہیں جو زندگی میں مطلب کے لئے ملتے تھے، اب تو صرف قدرت نے آپ کے لئے کوئی بڑا ہی مخلص بندہ زندگی میں شامل کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں قاتل بھڑ کا خاتمہ ، شہد کی مکھیوں کی دشمن یہ بھڑ انسانوں کیلئے کتنی خطرناک تھی؟ دل دہلا دینے والا انکشاف
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو اپنے اردگرد بڑی گہری نظر رکھ کر چلنا ہے، سازشی اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں اور آپ کو تنگ کر رہے ہیں، ان دِنوں اپنی حفاظت ضروری ہے یا حییّ یا قیوم پڑھیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 7 ماہ قبل اغوا کیے جانیوالے 10 سالہ طالب علم کی لاش برآمد
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو جس پر سب سے زیادہ بھروسہ تھا، وہ شخص ہی زندگی میں سب سے زیادہ تکلیف دے سکتا ہے، اور جن کو آپ نے دور رکھا ہے وہ اب بڑے کام کا بندہ ثابت ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: میں کسی تحریک یا ٹکراؤ کی سیاست کا حامی نہیں ہوں، جاوید ہاشمی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کیوں وہ کام کر رہے ہیں جو ناجائز ہے اور قدرت کو بھی پسند نہیں ہے، اس طرح تو مشکل میں آ جائیں گے، توبہ کریں اور فوری طور پر اپنا قبلہ درست کر لیں۔
سیارہ مشتری
19 فروری سے 20 مارچ
نظر لگ گئی ہے، جس کی وجہ سے کاموں میں بھی رکاوٹ ہے اور صحت کا خانہ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہا، صدقہ دیں، سورہ¿ قلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھنا ضروری ہے۔








