گڈز الائنس کی پٹرولیم مہنگائی کی مذمت، کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کا اعلان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافے کے بعد کرائے 60 فیصد بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی ہوگی، ایشیائی ترقیاتی بینک
مہنگائی کا خدشہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر پاکستان گڈز الائنس ملک شہزاد نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں، اس سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کی اندرونی کہانی کے نام پر جتنی قیاس آرائیاں چل رہی ہیں، سب جھوٹی ہیں، عالیہ حمزہ
ٹرانسپورٹ میں خلل کا خدشہ
ملک شہزاد کا کہنا تھا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہے ہیں، اگر نظر ثانی نہ کی تو پاکستان کی ٹرانسپورٹ رک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن کا ردعمل
دوسری جانب پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے ڈیزل کی قیمت میں اضافے پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناسب سے کرائے نہیں بڑھائے جا سکتے، حکومت ویسے ہی کہہ دے کہ ٹرانسپورٹرز اپنا کاروبار بند کر کے گھر بیٹھ جائیں۔
حکومت کی جانب سے حالیہ اضافہ
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ رات پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اب تک کا سب سے بڑا اضافہ کیا ہے۔ وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اور وزیر خزانہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ پٹرول کی قیمت میں 137 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 458 روپے 40 پیسے فی لیٹر کر دی گئی، جبکہ ڈیزل بھی 184 روپے 49 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے.








