جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا گیا

جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے بعد طیاروں میں استعمال ہونے والا جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا کردیا۔

جیٹ فیول کی قیمت میں اضافہ

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے 2 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔ نئی قیمت جیٹ فیول کی 476 روپے 97 پیسے سے بڑھا کر 517 روپے 17 پیسے مقرر کر دی گئی۔

لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 29 روپے 62 پیسے اضافہ کردیا گیا۔ لائٹ ڈیزل کی قیمت 365 روپے 62 پیسے سے بڑھا کر 395 روپے 3 پیسے مقرر کر دی گئی۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ

اوگرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 روپے 8 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔ مٹی کے تیل کی قیمت 433 روپے 40 پیسے سے بڑھا کر 467 روپے 48 پیسے ہوگئی۔

پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی اضافہ

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 137.23 روپے اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمت 458 روپے 41 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 184.49 روپے بڑھاتے ہوئے نئی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کر دی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...