حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا، سعد رفیق کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل
خواجہ سعد رفیق کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ حمیرا ارشد کی پاکستان آئیڈل کے ججز پر شدید تنقید، کہا ججز بننے والوں کو شرم آنی چاہئے
مہنگائی اور عوام کی حالت
حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جیئے گا کیسے؟ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا اور متوسط طبقہ خط ِ غربت سے نیچے چلا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بیان
پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ھوشربا اضافے کے باعث مہنگائی کی بدترین لہر آ گئی ہے۔ حکومتی مجبوریاں اپنی جگہ لیکن عام آدمی جئیے گا کیسے ؟؟؟؟؟
آئی ایم ایف کو پورا کرتے کرتے غریب مر جائے گا اور متوسط طبقہ
خط ِ غربت سے نیچے چلا جائے گا۔ایران پر منحوس امریکی و صیہونی حملے…
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) April 3, 2026








