ٹرانسپورٹرز نے انٹر سٹی کرایوں میں ایک ہزار سے 2500 روپے تک اضافہ کردیا
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا اثر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا گیا۔ پبلک ٹرانسپورٹرز نے ایک ہزار سے 2500 روپے تک کرایوں میں اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ترقی کے لیے جو کام ہو رہا ہے، اللہ اس میں برکت ڈالے: نواز شریف کی لندن میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو
انٹرسٹی کرایوں میں تبدیلی
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹرز نے انٹرسٹی کرایوں میں ایک ہزار سے ڈھائی ہزار روپے تک اضافہ کردیا۔ لاہور سے کراچی کا کرایہ 8 ہزار 600 سے 12 ہزار روپے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تہران کو عالمی معیشت کو ’یرغمال‘ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: برطانوی وزیر خارجہ
مختلف روٹس کے کرایوں میں اضافہ
لاہور سے اسلام آباد کرایہ 3000 سے بڑھا کر 4000 کردیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 3500 سے 4600 کر دیا گیا جبکہ لاہور سے سرگودھا کا کرایہ 1550 سے بڑھا کر 2550 روپے کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ادیالہ میں بیٹھے مجرم کو ملکی استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، وزیر دفاع
دیگر مقامات کے کرائے
لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1350 سے 2350 کر دیا گیا، لاہور سے کراچی کا کرایہ 8600 سے 12000 روپے کر دیا گیا، لاہور سے رحیم یار خان کا کرایہ 4250 سے بڑھا کر 5300 روپے کر دیا گیا۔
لاہور سے مری کا کرایہ 3300 روپے سے بڑھا کر 4500 روپے کر دیا گیا، لاہور سے ملتان کا کرایہ 2800 سے 3700 روپے کر دیا گیا۔
سرکاری موقف
سیکرٹری آر ٹی آے کے مطابق کرایوں میں تاحال سرکاری سطح پر اضافہ نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کے ساتھ نئی لسٹیں مرتب کی جا رہی ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تناسب سے ہی کرائے مقرر کئے جائیں گے۔








