ایران کے خلاف جنگ کے دوران اچانک امریکی فوج کے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
پیٹ ہیگسیتھ کی ہدایت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی آرمی چیف آف اسٹاف جنرل رینڈی جارج کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی ہدایت کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، والد نے غیرت کے نام پر بیٹی اور اس کے مبینہ آشنا کو قتل کردیا
نئے قائم مقام آرمی چیف کی تعیناتی
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جنرل جارج کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد ان کے نائب کرسٹوفر کو قائم مقام آرمی چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان، انڈیکس میں 1797 پوائنٹس کی کمی
پینٹاگون کی تصدیق
پینٹاگون نے بھی اس اقدام کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ جنرل جارج اور پینٹاگون کے سربراہ کے درمیان ایران میں ممکنہ جنگ کے حوالے سے شدید اختلافات موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بارہویں روز میں داخل
سینئر عہدیداروں کے تحفظات
رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے متعدد سینئر عہدیدار حکومت کے اقدامات پر سنگین تحفظات رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے آرمی چیف کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی ہدایت دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید
غیر معمولی اقدام
یہ اقدام غیر معمولی نوعیت کا حامل ہے، کیونکہ آرمی چیف آف اسٹاف کی تعیناتی عام طور پر طے شدہ مدت کے لیے کی جاتی ہے۔
جنرل رینڈی جارج کی مدت
جنرل رینڈی جارج اگست 2023 سے اس عہدے پر فائز تھے اور ان کی برطرفی امریکی فوجی قیادت میں غیرمعمولی تبدیلی کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔








