پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع ممکن نہیں، شر پسند عناصر پرانی ویڈیو چلارہے ہیں، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کا دفاع ممکن نہیں ہے، شرپسند عناصر پرانی ویڈیو چلا کر غلط تاثر دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
سوشل میڈیا پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو زیر گردش ہے جس میں وہ عوام کو حکومت کی کفایت شعاری مہم میں حمایت کرنے کی درخواست کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خفیہ کیمرے سے خواتین کی ویڈیوز ریکارڈ کرنے والا ‘بھارتی پائلٹ’ گرفتار
تنقید اور وضاحت
شاہد آفریدی کی اس ویڈیو پر صارفین ان پر شدید تنقید کررہے ہیں۔
Middle East Tensions Rise: Pakistan Launches Fuel Conservation Campaign — Shahid Afridi Urges Public Support pic.twitter.com/tPIwvOVHfz
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) April 1, 2026
تاہم اب انہوں نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ کچھ شرپسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔
کچھ شرپسند عناصر میری پرانی ویڈیو شیئر کر کے غلط تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا دفاع کر رہا ہوں۔
حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزارتِ اطلاعات…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) April 3, 2026
شاہد آفریدی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو حالیہ اضافے سے پہلے بنائی گئی تھی۔ یہ صرف توانائی کے بچت اور کم استعمال کے بارے میں آگاہی ویڈیو تھی، جو وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کی درخواست پر تیار کی گئی۔
عوامی مسائل اور وضاحت
انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ پسی ہوئی عوام کی کمر توڑ کر رکھ دے گا جس کا دفاع ممکن نہیں ہے۔
آخری میں شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ کم عقل اور کم علم دوستوں کے لیے وضاحت: اس پیغام کو مذموم سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا اور توڑ مروڑ کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش شرم ناک ہے۔








