فخر زمان کی اپیل مسترد، پی ایس ایل میں دو میچز کی پابندی برقرار
لاہور قلندرز کے فخر زمان کی اپیل مسترد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 11 کی ٹیکنیکل کمیٹی نے لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان کی جانب سے دائر اپیل مسترد کرتے ہوئے ان پر عائد 2 میچز کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: اقلیتیوں کی مشترکہ جائیدادوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کا فیصلہ
میچ ریفری کا فیصلہ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں میچ ریفری روشن ماہنامہ نے گیند کی حالت تبدیل کرنے کے الزام پر فخر زمان کو سزا سنائی تھی۔ اس واقعے پر انہیں لیول 3 خلاف ورزی کے تحت کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: احتشام جاوید کولی کو کوآرڈینیٹر برائے اوورسیز کشمیری مقرر کر دیا گیا
پی سی بی کا موقف
فخر زمان نے میچ ریفری کے فیصلے کے خلاف پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی سے رجوع کیا تھا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کمیٹی نے اپیل مسترد کرتے ہوئے میچ ریفری کا فیصلہ برقرار رکھا۔
تکنیکی کمیٹی کی تشکیل
پی سی بی کے مطابق 3 رکنی ٹیکنیکل کمیٹی نے سماعت کے دوران دونوں فریقین کا مؤقف سنا۔ کمیٹی میں پروفیسر جاوید ملک، ڈاکٹر ممریز نقشبندی اور سید علی نقی شامل تھے۔








