پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست کی تفصیلات

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں جوڈیشل ایکٹو ازم پینل کی طرف سے محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول 450 روپے فی لیٹر سے زائد دنیا کے کئی ممالک سے مہنگا ہے۔ امریکہ میں پیٹرول تقریباً 250 روپے فی لیٹر جبکہ پاکستان میں 450 روپے سے زائد ہے۔ بھارت میں پیٹرول 290 سے 310 روپے فی لیٹر جبکہ پاکستان میں اس سے کہیں زیادہ ہے۔ ترکی میں پیٹرول تقریباً 350 سے 360 روپے فی لیٹر جبکہ پاکستان میں قیمتیں زیادہ ہیں۔ بنگلہ دیش میں پیٹرول تقریباً 280 سے 285 روپے فی لیٹر جبکہ پاکستان میں کہیں مہنگا ہے۔

عالمی قیمتوں کا تقابلی جائزہ

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سری لنکا میں پیٹرول تقریباً 350 سے 365 روپے فی لیٹر پاکستان میں اس سے بھی زیادہ ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پیٹرول تقریباً 190 روپے فی لیٹر پاکستان میں دگنی قیمت میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سعودی عرب میں پیٹرول تقریباً 170 سے 175 روپے فی لیٹر پاکستان میں کئی گنا زیادہ ہے۔ کم آمدنی کے باوجود پاکستانی عوام پر سب سے زیادہ بوجھ ڈال دیا گیا، حکومت نے بغیر کسی شفاف فارمولا کے قیمتیں بڑھائیں۔

قیمتوں میں اضافے کا قانونی مؤقف

درخواست میں مؤقف اپنا یا گیا کہ قیمتوں میں اضافہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، 15 دن کے سٹاک پر نئی قیمت کا اطلاق ناجائز منافع خوری ہے، حکومت کو قیمتیں بڑھانے کا اختیار نہیں، اوگرا اور حکومت کی پالیسی غیر شفاف اور غیر آئینی ہے، پیٹرولیم لیوی اور ٹیکسز کے ذریعے عوام کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے۔

عدالت میں پیش کردہ چارٹ اور اپیل

درخواست میں عالمی قیمتوں کا تقابلی چارٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا اور فوری طور پر قیمتوں میں اضافہ معطل کرنے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...