بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت

اسلام آباد میں حوا کی اہم پیش رفت

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بشریٰ بی بی کے خلاف ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید بی بی کا وژن مشعل راہ، رہنمائی لیکر جمہوریت مضبوط کریں گے: صدر زرداری

عدالت میں متفرق درخواست

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عالیہ میں ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اپیل کے بجائے بشری بی بی کی سزا معطلی درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کی جانب سے کیس لٹکانے کے مختلف طریقوں کا عدالت نوٹس لے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں غربت بیماریوں کی سب سے بڑی وجہ، ہیپاٹائٹس میں پاکستان بدقسمتی سے پہلے نمبر پر ہے، مصطفیٰ کمال

بیرسٹر سلمان صفدر کا مؤقف

بیرسٹر سلمان صفدر نے درخواست کے ذریعے نیب کو کیس لٹکانے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بشریٰ بی بی ایک پردہ نشیں خاتون ہیں، ان پر اس کیس میں اعانت کا الزام ہے۔ بشریٰ بی بی عدت کیس سمیت 13 کیسز میں بری ہو چکی ہیں یا ضمانت پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمن کا مدارس بل پر حکومت سے مذاکرات سے صاف انکار

سزا معطلی کی درخواست کی تفصیلات

درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ بشریٰ بی بی اس کیس میں 14 ماہ سے جیل میں ہیں۔ خاتون ہونے کی بنیاد پر بھی ضمانت ان کا حق ہے۔ 10 ماہ تک نیب کیس کو لٹکاتا رہا، اب کہہ رہے ہیں اپیل سن لیں۔ سزا معطلی درخواست پر نوٹس ہو چکا ہو، طویل عرصے سے زیر التوا بھی ہو تو پہلے اس کا فیصلہ ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے 8 بہنوں کے اکلوتے بھائی کی دردناک کہانی

نیب کی کارروائیاں

عدالت میں دائر درخواست میں بتایا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستوں پر 15 مئی 2025 کو نیب کو نوٹس ہوا۔ 6 جون کو نیب نے سپیشل پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے مہلت مانگی۔ 11 جون بینچ عدم دستیابی پر سماعت نہ ہوئی۔ 26 جون کی سماعت میں نیب پراسیکیوٹر نے تیاری کی مہلت مانگی۔ 26 ستمبر کو نیب سپیشل پراسیکیوٹر کا بتایا گیا کہ وہ بیمار ہیں، کیس ملتوی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کہا کہ جو میرے اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ہو رہا ہے یہ مینٹل ٹارچر ہے، علیمہ خان

آنے والے التوا کی صورتحال

درخواست کے مطابق 16 اکتوبر کو بینچ عدم دستیابی پر سماعت نہ ہو سکی۔ نومبر میں جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی۔ 11 مارچ کو کیس میں نیب سپیشل پراسیکیوٹر بھی نہیں آئے، پھر نیب نے سزا معطلی قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔ 10 ماہ بعد نیب کی جانب سے اعتراض اٹھانا کیس لٹکانے اور بشریٰ بی بی کو طویل عرصہ جیل میں رکھنے کی کوشش ہے۔

عدالت سے استدعا

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اپیل سے پہلے فیصلہ کیا جائے۔ بشریٰ بی بی سے جیل میں ملاقات کی مجھے اجازت دی جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...