وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید 24 پرائمری اسٹروک سنٹر 30 جون تک فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کردیا
سی ایم سٹروک پروگرام کی پیشرفت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم سٹروک پروگرام فیز ون کے تحت صوبہ بھر میں مزید 24 پرائمری سٹروک سنٹر 30 جون تک فنکشنل کرنے کا ہدف مقرر کردیا۔ ان پرائمری سٹروک سنٹرز میں نیورالوجسٹ اور نیوروسرجن تعینات کیے جائیں گے۔ فالج زدہ مریضوں کے فوری علاج کے لیے ڈاکٹرز کی خصوصی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: “گاؤں میں پہلی محبت کی شادی ہماری تھی” بوڑھے میاں بیوی کی کہانی سن کر آپ بھی کہیں گے سچی محبت اسے کہتے ہیں
اجلاس کی تفصیلات
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سی ایم سٹروک مینجمنٹ پروگرام کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں فنکشنل 15 پرائمری سٹروک سنٹرز میں 700 فالج زدہ مریضوں کو انجکشن لگائے گئے ہیں، جس کی بدولت وہ زندگی بھر کی معذوری سے بچ گئے ہیں۔ لاہور کے سروسز ہسپتال، میو، گنگا رام اور پنز (جنرل ہسپتال) سٹروک مینجمنٹ سنٹر سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں مڈل ایسٹ انرجی 2025 کے 49 ویں ایڈیشن کا انعقاد، پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا
نئے سنٹرز کا قیام
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، نارووال، رحیم یار خان، راولپنڈی، سیالکوٹ، بھکر اور لیہ میں بھی پرائمری سٹروک سنٹرز فنکشنل ہیں۔ یہ سنٹرز قریبی نیورالوجی سنٹر سے منسلک کریں گے۔ فالج زدہ مریضوں کے لیے "سپیشل سٹروک بے" قائم کیا جائے گا۔ سی ایم سٹروک کے تحت لاہور کے چار، فیصل آباد اور ملتان کے تین، راولپنڈی کے دو ہسپتالوں میں پرائمری سٹروک سنٹر قائم ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل، تلخ کلامی کے بعد شبمن گل نے مخالف ٹیم کے کھلاڑی کو لات دے ماری
فیز ٹو کی تصویب
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پرائمری سٹروک سنٹر فیز ٹو کے تحت مزید 17 شہروں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ چکوال، پاکپتن، مظفرگڑھ، راجن پور، میانوالی، بہاولنگر، حافظ آباد، چنیوٹ اور لودھراں میں فیز ٹو کے تحت پرائمری سٹروک سنٹرز بنیں گے۔ اس کے علاوہ خوشاب، اوکاڑہ، اٹک، ننکانہ صاحب، وزیر آباد، مری، کوٹ ادو اور تلہ گنگ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی نئی کابینہ کی حلف برداری، پاکستان کو دعوت نامہ مل گیا
مکینکل تھرومبکٹامی سنٹرز
پنجاب میں مزید چار مکینکل تھرومبکٹامی سنٹرز (نیورو سرجری وغیرہ کے لیے جامع سٹروک سنٹر) بنانے کی منظوری دی گئی ہے۔ پنس لاہور اور آر آئی سی راولپنڈی میں جامع سٹروک سنٹر فنکشنل ہیں، جبکہ رحیم یار خان اور دیگر چار شہروں میں بھی جلد فنکشنل ہوں گے۔ ہولی فیملی راولپنڈی، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان اور بی وی ایچ بہاولپور میں بھی سٹروک سنٹر بنیں گے۔
ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل
وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سی ایم سٹروک پروگرام کے لیے ایک ایڈوائزری کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ اس 12 رکنی ایڈوائزری کمیٹی کی سربراہی خواجہ سلمان رفیق کریں گے جبکہ کمیٹی کے کنوینر پروفیسر قاسم بشیر مقرر کیے گئے ہیں۔








