آپریشن وعدہ صادق 4۔۔۔ ایران کا اسرائیل میں 50 اہداف نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایران کی دھمکیوں کا جواب
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پورے خطے میں موجود امریکی اسٹریٹجک ریڈار سسٹم اور بحری تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے 50 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مدارس کے معاملے پر ہمیں پریشان نہ کیا جائے، ورنہ بڑی آزمائش بن جائیں گے، مولانا فضل الرحمان
آپریشن وعدہ صادق 4
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92 ویں مہم کے آغاز کے ساتھ ہی خطے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود امریکی ریڈار سسٹم اور بحری تنصیبات پر بیلسٹک میزائلوں اور خود کش ڈرونز سے حملہ کیا۔ بحری حملے کے پہلے مرحلے میں اپنائی گئی حکمت عملی کو کامیابی حاصل ہوئی، جس میں امریکی ایمفیبیئس لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی (ایل سی یو) جہاز جمع کرنے کے مقام (شویخ بندرگاہ) کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ روکادی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم اہداف کی تباہی
پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں جبل الدخان کے ریڈار سائٹ پر نصب اے آر-327 طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والا تھری ڈی ارلی وارننگ ریڈار کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے گزشتہ رات کے حملوں کے تسلسل میں کامیابی کے ساتھ دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنہوں نے حیفہ کے جنوب مشرق میں واقع رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جہاں اسرائیلی F6 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی قسم کی شوگر ٹائپ 5 ذیابیطس کو عالمی سطح پر تسلیم کر لیا گیا، یہ کن لوگوں کو متاثر کرتی ہے؟
نئی حکمت عملی اور مستقبل کے حملے
مزید بتایا گیا کہ ایرو اسپیس کی ایک اور کارروائی میں فائر فار فائر حکمت عملی اور مسلسل حملوں کے تحت، تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں 50 سے زائد مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں خرم شہر-4 ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال کیے گئے۔ ایران کی جوابی کارروائیوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان کی فوجی دھمکیاں بے سودی ثابت ہوگئی ہیں اور اس طرح مزید حملے جاری رہیں گے۔
سماجی میڈیا پر پیغام
IRGC statement on 92nd wave of Operation True Promise 4:
Navy and Aerospace forces carried out rapid combined strikes with ballistic missiles and attack drones on US radar systems and naval assets across the region and in occupied Palestine. pic.twitter.com/TVAD306mch
— Press TV (@PressTV) April 3, 2026








