پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی ایک ملک کا فیصلہ نہیں بلکہ اسرائیل کے جنگی جنون، مسلم دشمنی اور جارحانہ عزائم کا نتیجہ ہے، خواجہ محمد آصف

وزیر دفاع کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کسی ایک ملک کا فیصلہ نہیں بلکہ اسرائیل کے جنگی جنون، مسلم دشمنی اور جارحانہ عزائم کا نتیجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آرمی چیف کی ہندو روحانی پیشوا سے ملاقات” فوج اور مذہب کا خطرناک امتزاج ”، غیرجانبداری پر سوالات اٹھنے لگے، ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔

مسلم ممالک پر اثرات

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ جن مسلم ممالک سے پٹرول نکلتا ہے یا جس کی حدود سے گزر کر دنیا تک پہنچتا ہے، اسرائیل کے مسلمانوں کی نسل کشی کے جنون سے سب شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ دنیا کے کئی ممالک میں ایندھن کی قلت اور ہنگامی صورتحال ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا: وزیراعلیٰ کے پی

پاکستان میں چیلنجز

پاکستان میں سپلائی برقرار رکھنا ایک بڑا چیلنج تھا جسے حکومت نے کامیابی سے سنبھالا اور قلت سے بچایا۔ لیکن اب ایک متوازن راستہ اپنانا ضروری تھا تاکہ ملک کو بڑے معاشی بحران سے بچایا جا سکے۔ قیمت میں اضافہ شدید معاشی دباؤ کی وجہ سے کیا گیا۔ ہمیں عوام کی مشکلات کا شدید احساس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات: مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور

مالی وسائل کا انتظام

وفاق اور صوبوں نے تمام ترقیاتی اخراجات اور فوری ضرورت کے علاوہ اخراجات کو موخر کرکے مالی وسائل تیل کی قیمتوں کی سپورٹ میں ڈالے ہیں۔ جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے، عوام کو فوری ریلیف دیا جائے گا۔

ٹویٹر پر بیان

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...