وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ
نائب وزیر اعظم کی سعودی ہم منصب سے بات چیت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب پرنس فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک سال، کئی ریکارڈ: چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے تحت 10ہزار ٹریکٹر کاشتکاروں کو مل گئے، سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع ہوگا
خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد سے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا اور کشیدگی میں فوری کمی اور مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جوکہتے ہیں پنجاب میں پی ٹی آئی ختم ہوگئی لاہور میں جلسہ کرنے دیں،پتا چل جائے گا کون کتنا مقبول ہے: وزیر اعلیٰ کےپی
پاکستان اور چین کے 5 نکاتی اقدام کی گفتگو
دونوں رہنماؤں نے خلیج اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور چین کے 5 نکاتی اقدام پر بھی گفتگو کی۔
برادرانہ تعلقات کا اعادہ
پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔








