تیل کے 2 جہاز پرانی قیمت پر آئے تھے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مشکل تھا، خطے کی صورتحال کی وجہ سے ہم مجبور تھے، وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک
اسلام آباد میں وزیر مملکت کی اہم گفتگو
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے سماء نیوز کے پروگرام ’دو ٹوک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے چیزیں ہو سکتی ہیں۔ مارکیٹس کو 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی ترکیہ میں مشق ماوی بلینہ (MAVI BALINA) 2024 میں شرکت
آبنائے ہرمز میں جہازوں کی صورتحال
بیرسٹر عقیل نے بتایا کہ آبنائے ہرمز سے نکلنے والے 20 جہاز پاکستان کے نہیں تھے، صرف 2 جہاز پاکستان پہنچے۔ پاکستانی پرچم کی وجہ سے انہیں گزرنے کی اجازت ملی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: نابینا افراد کی درخواست پر پنجاب حکومت کے افسر کی رپورٹ سمیت طلبی
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مشکل تھا، لیکن خطے کی صورتحال کی وجہ سے ہمیں مجبو رہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تیل کے 2 جہاز پرانی قیمت پر آئے تھے۔ ہماری کوشش تھی کہ عوام پر بوجھ نہ ڈالا جائے۔ آئی ایم ایف سے ٹارگٹڈ سبسڈی کی بات ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: راہول گاندھی بھارتی فوج میں بھرتی سکیم ’’اگنی ویر‘‘ پر کھل کر بول پڑے، مودی کو کھری کھری سنا دیں
موجودہ سیاسی صورتحال
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کل نہیں بلکہ آج یہ جنگ رکے، اور معاملات خوش اسلوبی سے طے ہوں۔ پاکستان دیگر ممالک کے ساتھ مل کر ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
پی ٹی آئی کے احتجاج پر اظہار خیال
عقیل ملک نے پی ٹی آئی کی بے وقت کی راگنی اور احتجاج پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے پی ٹی آئی اٹک میں جلسہ کر لے، مگر سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق ہی جلسے کی اجازت کا فیصلہ ہوگا۔
سیاسی ملاقاتوں کی اہمیت
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاسی ملاقاتیں اچھی بات ہیں، اور جب تک اتفاق رائے نہیں ہوگا، کوئی نئی ترمیم نہیں ہوگی۔








