گرائے گئے طیارے کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کرلیا : امریکی و اسرائیلی حکام کا دعویٰ
پائلٹ کی بازیابی
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی و اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ گرائے گئے طیارے کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گھریلو ناچاقی پر شوہر کو قتل اور ہارٹ اٹیک کا ڈرامہ رچانے والی چالاک ملزمہ گرفتار
ایران میں گرائے گئے لڑاکا طیارے کی صورت حال
تفصیلات کے مطابق امریکی اور اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں مار گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے عملے میں سے ایک رکن کو زندہ حالت میں بازیاب کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں، خلیج تعاون کونسل
ریسکیو کی تصدیق
’’جنگ‘‘ نے ’’سی بی ایس نیوز‘‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 2 امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی ہے کہ امریکی فوج نے گرائے گئے طیارے کے ایک پائلٹ کو ریسکیو کرلیا ہے، اسی طرح ایک اسرائیلی اہلکار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک پائلٹ کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب کا وزراء سمیت جلال پور پیروالا کے نواحی بلوچ واہ بند کا دورہ
تلاش کا عمل جاری
رپورٹ کے مطابق دوسرے عملے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے ان علاقوں میں فضائی حملے عارضی طور پر روک دیئے ہیں جہاں تلاش کا عمل جاری ہے۔
امریکی طیارے کے گرائے جانے کی تصدیق
اس سے قبل امریکی اہلکاروں نے تصدیق کی تھی کہ ایران میں ایک امریکی جنگی طیارہ مار گرایا گیا ہے اور اس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔








