پی ایس ایل 11: بارش سے متاثرہ میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ 11: لاہور قلندرز کی فتح
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ 11 میں لاہور قلندرز نے بارش سے متاثرہ میچ میں ملتان سلطانز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ تاہم کافی وقت کے بعد ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرتارپور رہداری کے افتتاح پر عمران خان کو سونے لوٹاملا جو وہ گھر لے گئے اور اس کی جگہ پر پیتل کے لوٹے پر سونے کا پانی چڑھا کر توشہ خانہ میں جمع کرادیا، فیاض الحسن چوہان کا الزام
بارش کے اثرات اور میچ کی تفصیلات
بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 13 اوورز پر محدود کیا گیا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز کی اننگز میں 5 وکٹ پر 185 رنز اسکور کیے۔ محمد نعیم 60 اور پرویز حسین 45 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ عبداللہ شفیق نے 33 اور سکندر رضا نے 13 رنز اسکور کیے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز کا جواب
186 رنز کے ہدف کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 13 اوورز میں 5 وکٹوں پر 165 رنز بناسکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان ایشٹن ٹرنر 52 اور شان مسعود 44 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ عرفات منہاس نے 25 رنز بنائے۔ قلندرز کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔








