پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کا قوم سے خطاب جاری
وزیراعظم کا قوم سے خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف قوم سے اہم خطاب کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد کا کیس: ملزمان کا ضمانت کیلئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
تیل کی بڑھتی قیمتیں
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک صدر رجب طیب اردوان کے امریکی صدر ٹرمپ، یورپی اور مشرق وسطیٰ کے رہنماؤں کے ساتھ سفارتی رابطے، خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت
قومی وسائل کی حقیقت
وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتور معیشتوں کی کمر توڑ دی ہے۔
عام آدمی کی مشکلات
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔








