حکومت ملک بھر میں مارکیٹس کے اوقات کم کرنے پر غور کر رہی ہے، وزیر پیٹرولیم
حکومت کی مارکیٹ اوقات میں کمی کا غور
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت ملک بھر میں مارکیٹس کے اوقات کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے قبل قیدیوں کے لیے خوشخبری، 90 دن کی سزا میں معافی کا اعلان
شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر یہ فیصلہ نافذ ہوا تو شادی ہالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیویگیشن کی خامی یا حکام کی لاپرواہی: بریلی میں نامکمل پل سے گاڑی گرنے کے نتیجے میں تین افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملاقاتیں
انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ آئندہ ہفتے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ملاقاتوں کے لیے بیرون ملک جائیں گے اور انہیں موجودہ معاشی صورتحال سے آگاہ کریں گے، کیونکہ معیشت کو ممکنہ بڑے دھچکے کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے نے جعلی ورک ویزہ پر بیلجیئم جانے والے 2 افراد کو لاہورایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا
متحدہ عرب امارات کی مدد
علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے مشکل وقت میں پاکستان میں 3.5 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس رکھوائے، اور اگر واپسی کا مطالبہ کیا گیا تو اس کے لیے مکمل تیاری موجود ہے۔
مقامی گیس کی فراہمی
انہوں نے مزید بتایا کہ قطر سے گیس سپلائی بند ہونے کے بعد مقامی گیس فیلڈز سے فوری طور پر 400 سے 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔








