لبنان کی وادیٔ بقاع پر فضائی حملے
اسرائیلی فوج کا فضائی حملہ
بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے لبنان کی وادیٔ بقاع پر فضائی حملے کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈی ایس این جی اینڈ اوبی وین پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، اوبی وین کا معائنہ بھی کیا
بمباری کا نشانہ اور نتیجہ
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی فوج نے شاہمر اور مشغرہ کو ملانے والے پلوں پر بمباری کی۔ قبل ازیں، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے کیے جن کے نتیجے میں 2 افراد شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ق کا 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت کا اعلان
اسرائیلی فوج کی وارننگ
’’جنگ‘‘ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان میں اہداف پر حملے شروع کرنے کی وارننگ جاری کی تھی، جس کے بعد لبنان کے دارالحکومت کے قریب رات بھر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
دھماکوں کی تفصیلات
بیروت میں گزشتہ شب 2 شدید دھماکے سننے میں آئے جبکہ آج صبح مزید 2 دھماکے ہوئے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کس مقام کو نشانہ بنایا گیا۔








