مذاکرات کی کوششیں، دو بار امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آنے کو تیار ہوئے مگر سکیورٹی معاملات اور ایران کے انکار کی وجہ سے عین وقت پر دورے ملتوی ہوئے، مقامی اخبار کا دعویٰ
امریکی نائب صدر کا اسلام آباد دورہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے کی صورتحال اور مذاکرات کے لیے ہونیوالی کاوشوں کے سلسلے میں دو بار امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اسلام آباد آنے کو تیار ہوئے مگر سکیورٹی معاملات اور ایران کے انکار کی وجہ سے عین وقت پر دورے ملتوی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی: امریکہ نے نیا مسودہ پیش کردیا
مذاکرات کی کوششیں
ایکسپریس ٹربیون کے لیے اپنی خبر میں صحافی کامران یوسف نے حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ حکومت کے پس منظر میں ہونے والی سفارت کاری سے واقف ایک سینئر عہدیدار کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکا کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد حال ہی میں دو مختلف اوقات میں ایرانی عہدیداروں سے براہ راست مذاکرات کے لیے اسلام آباد کے دورے کے لیے تیار ہوا تھا، تاہم دونوں دفعہ اسلام آباد کے دورے کی کوششیں عین وقت پر تہران کی جانب سے اندرونی مشاورت کے بعد کیئے گئے انکار کی وجہ سے ناکام ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وینزویلا سیاسی قیدی رہا کر رہا ہے، ٹرمپ کا امریکی حملوں کی دوسری لہر منسوخ کرنے کا اعلان
وفد کی تیاری
حکومتی عہدیدار کا دعوی ہے کہ امریکی وفد اپنے نائب صدر کی سربراہی میں گزشتہ 10 روز کے دوران دو مرتبہ روانگی کو تیار تھا اور ہم انتہائی اہم اجلاس کی میزبانی کے لیے تیار تھے، مگر بدقسمتی سے دونوں مواقع پر ایران نے نظرثانی کی اور اپنی ٹیم نہیں بھیجی۔
EXCLUSIVE
The US Vice President twice was about to fly to Islamabad in recent days for talks with Iranian officials but had to postpone the trip after Iran backed out at the last minute. More details https://t.co/2CSYyxkAVq
— Kamran Yousaf (@Kamran_Yousaf) April 3, 2026
پاکستان کا کردار
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنے غیرجانب دار کردار کی پوزیشن سرگرم انداز میں برقرار رکھی ہے اور مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو ایک مقام کے طور پر پیش کش بھی کی ہے۔








