ہم قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے، نا جانے یہ کس کا ملک بن گیا: خالد مقبول صدیقی

خالد مقبول صدیقی کا بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ تالیوں اور گالیوں کی ہمیں کبھی پرواہ نہیں رہی۔ ہم قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے، نا جانے یہ کس کا ملک بن گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کا فیصلہ قابل ستائش ہے: سپریم کورٹ بار

ہاکی گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب

’’جنگ‘‘ کے مطابق کراچی میں علامہ اقبال گورنمنٹ سکول میں ہاکی گراؤنڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں مجھے مہمان خصوصی نہیں بلکہ میزبان ہونا چاہیے تھا۔ کراچی کا امن ملک کی سلامتی سے جڑا ہے، ہم قائداعظم کے پاکستان میں آئے تھے، نا جانے یہ کس کا ملک بن گیا۔ پاکستان ملت اسلامیہ کے لیے بنایا گیا، مگر ہمیں پیچھے کیا گیا، زیادتیوں کے باوجود کراچی ملک کو پال رہا ہے۔

کراچی کی اہمیت

ایم کیو ایم کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ یہ شہر نہیں رہا تو 17 سال سے مزے لوٹنے والوں کو پتہ چل جائے گا، بدقسمتی سے لوگ کراچی کو اپنا حریف سمجھتے ہیں۔ کراچی سے دشمنی کا مطلب پاکستان سے دشمنی ہے، جو پاکستان بنا سکتے ہیں، وہی اسے چلا سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...