اگر حکومت واقعی کفایت شعاری اور معاشی اصلاحات میں سنجیدہ ہے تو اس کا آغاز اپنے ایوانوں اور مراعات سے ہونا چاہیے، سراج الحق
سراج الحق کی کفایت شعاری کی اپیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر زور دیا ہے کہ اگر وہ واقعی کفایت شعاری اور معاشی اصلاحات میں سنجیدہ ہے تو اس کا آغاز اپنے ایوانوں اور مراعات سے ہونا چاہیے۔
سرکاری اخراجات میں کمی کی ضرورت
انہوں نے اپنے ایکس بیان میں کہا کہ صدر ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے غیر ضروری اخراجات میں واضح کمی کی جائے، تاکہ سرکاری شاہ خرچیوں اور پروٹوکول کلچر کا خاتمہ ہو سکے۔
احتساب کی سختی
سراج الحق نے مزید کہا کہ سالانہ کھربوں روپے کی کرپشن اور مالی بدانتظامی کے خلاف سخت اور غیر جانبدار احتساب کیا جانا چاہیے۔








