پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے لیے ریلیف کی رقم دینے کا آغاز کر دیا : وزیر اعظم شہباز شریف
وزیرِ اعظم کا عزم
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کے حامل افراد کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ریلیف کی رقم کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دو دن بعد انڈین اور دوسرے ملکوں کے مندوبین سستے ہوٹل میں شفٹ ہوگئے، کافی پیسے بچائے، بھارتی مندوبین نے تو زیورات تک بنوا لیے۔
ڈیجیٹل سبسڈی کا آغاز
ان کا کہنا تھا کہ مؤثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں اور ویگنوں کے ساتھ ساتھ گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کی جا چکی ہے۔ کوشش ہے کہ معاشی طور پر کمزور طبقے پر ریلیف کی فراہمی جلد سے جلد ممکن ہو۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کے بادشاہ اور ملکہ پرمشتعل عوام نے مٹی پھینک دی،گارڈ لہولہان
اجلاس کی تفصیلات
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور حکومت کی جانب سے عوامی ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزراء مصدق ملک، عطاء اللّٰہ تارڑ اور علی پرویز ملک بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش: پشاور کے صارفین کو درپیش چیلنجز
کارروائی کا جائزہ
اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو عوامی ریلیف کے اقدامات کے نفاذ پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پاکستان کے مزید کتنے سوشل میڈیا چینلز بند کردیئے گئے۔۔؟ جانیے
وزیرِ اعظم کی یقین دہانی
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کےلیے ریلیف کی رقم دینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ریلیف کی رقم ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔ مؤثر اور شفاف نظام کے تحت پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کو سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی شروع کی گئی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹ کے ٹرکوں اور مال بردار گاڑیوں کو بھی سبسڈی کی ڈیجیٹل منتقلی کی جا رہی ہے۔
کمزور طبقے کی حمایت
وزیراعظم نے کہا کہ معاشی طور پر کمزور طبقے کو ریلیف کی جلد فراہمی کےلیے کوشاں ہیں، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ مشکل حالات میں عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومتی کفایت شعاری و سادگی کے اقدامات سے بچائی گئی رقم کو عوام پر خرچ کریں گے。








