اسحاق ڈار کا عباس عراقچی سے رابطہ، موجودہ حالات کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق
ٹیلیفونک رابطہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج رات ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز
پاکستان کا مؤقف
دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کے اس مؤقف کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ مسائل کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور فریقین کو تحمل اور تدبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
تعاون کی ضرورت
دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر قریبی رابطے میں رہنا نہایت ضروری ہے، تاکہ بدلتی صورتحال کے مطابق بروقت مشاورت اور ہم آہنگی برقرار رکھی جا سکے۔








