سرپرائزز ابھی جاری ہیں: ایرانی اعلیٰ عہدیدار
ایران کی اعلیٰ قیادت کا مطالبہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضایی نے امریکی جرنیلوں کے بجائے صدر ٹرمپ کو ہی برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
محسن رضایی کا بیان
عرب میڈیا کے مطابق محسن رضایی کا سوشل میڈیا پر بیان میں کہنا تھا کہ بہتر ہوتا کہ امریکی فوجی کمانڈروں کے بجائے خود ٹرمپ کو ہی برطرف کر دیا جاتا۔ ہم اس جنگ کے لیے برسوں سے تیار رہے ہیں اور سرپرائزز ابھی جاری ہیں۔ ان کا یہ دعویٰ کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا، ہمیشہ کی طرح ایک جھوٹ ہے۔
گفته بودند پدافند هوایی ایران را از بین بردهاند. مثل همیشه دروغ گفتند. شاید بهتر است بجای فرماندهان نظامی، خود ترامپ عزل شود. ما سالهاست که آماده این نبرد بودهایم و شگفتیها ادامه دارد…
— محسن رضایی (@ir_rezaee) April 4, 2026








