ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا بھتیجا ہیوسٹن میں قتل
قتل کا واقعہ
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے 18 سالہ بھتیجے عماد صدیقی کو امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی تیل سپلائی کے اثرات کم کرنے کے لیے سعودی عرب نے تیل پیداوار بڑھادی
تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ آلٹن میں پیش آیا جہاں کار جیکنگ کے دوران نامعلوم ملزمان نے عماد صدیقی کو گولی مار دی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ حملہ آور ایک کرسلر گاڑی میں سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا یوم آزادی منانے کے لیے پاکستان کمیونٹی سرگرم، تیاریاں شروع کردیں
پولیس کی کارروائیاں
حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ پاساندا پولیس ڈپارٹمنٹ ملزمان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نماز جنازہ
ادھر عماد صدیقی کی نماز جنازہ آج کو بعد نماز ظہر مسجد صابرین میں ادا کی جائے گی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔








