حجاجِ کرام کے سفر کے اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف

حج 2026 کے انتظامات مکمل

ریاض (وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے سعودی عرب کے دورہ پر حج انتظامات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حج 2026 کے لیے تمام تر انتظامات کو مکمل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان سے عازمین حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تحریک انصاف کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ

وفاقی وزیر کا استقبال

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے جہاں مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد سمیت محمود الحق ڈوگر اور عدنان اقبال بٹ سمیت دیگر لیگی عہدیداروں اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں رہے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

سفری سہولیات کا انتظام

اس موقعہ پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ 18 اپریل سے پاکستانی عازمین حج کا سعودی عرب آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ اس سال سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی رہائشیوں سمیت کھانے پینے اور سفری سہولیات کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حرمین ٹرین کے ذریعے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے درمیان تیز ترین سفری سہولت بھی حاصل کر سکیں گے۔ ایام حج کے دوران بھی مشاعرِ مقدسہ منی، مزدلفہ اور میدان عرفات میں بھی عمدہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

باہمی تعاون کی اہمیت

سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے خطے کے موجودہ حالات کے پیش نظر باہمی تعاون کے ساتھ حج آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود حجاج کرام پر کوئی بھی اضافی اخراجات کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

Categories: عرب دنیا

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...