مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا: عطاء تارڑ
ایسٹر کے موقع پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو اہم پیغام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ، سپیکر نے کمیٹی بنانے سے انکار کر دیا
مسیحی برادری کے حقوق کا تحفظ
روزنامہ جنگ کے مطابق عطاء تارڑ نے ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہر فورم پر آواز اٹھائی ہے کہ ہم مسیحی برادری کے حقوق کے محافظ ہیں۔ میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر موقع پر مسیحی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کردار
اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسیحیوں کا بھی خون شامل ہے۔ پاکستان میں رہنے والے مسیحی ملک کو عظیم بنانے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا اوورسیزپاکستانیز کنونشن، چوہدری شفقت محمود کی سربراہی میں پی آئی ایف کے وفد کی خصوصی شرکت
وفاقی وزیر کا عہد
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی برادری کے لیے جو کچھ ہوسکا وہ کروں گا۔ ملک کے دفاع اور تعلیمی نظام میں مسیحی برادری کا بڑا کردار ہے۔
تیل کی قیمتوں کا مسئلہ
اُنہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، اس میں پاکستان کا کوئی کردار نہیں ہے۔ جب بھی تیل کی قیمتیں کم ہوں گی، عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ اسلام آباد اور پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ فری کر دی گئی ہے۔








