پی ایس ایل 11؛سمیر منہاس کی شاندار کارکردگی؛والد کاشف منہاس کی تصاویر بنانے کی ویڈیو وائرل
پاکستان سپر لیگ کا خاص لمحہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ایڈیشن 11 میں باپ کی بیٹے کی گراؤنڈ میں تصاویر بنانے والی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں بارشوں اور برفباری کا نیا سسٹم داخل
سمیر منہاس کی شاندار کارکردگی
روزنامہ جنگ کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹر سمیر منہاس کے والد کاشف منہاس پروفیشنل فوٹوگرافر ہیں۔ سمیر منہاس راولپنڈیز کے خلاف میچ میں مین آف دی میچ قرار پائے۔
سمیر منہاس نے پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ان کے والد کاشف منہاس نے گراؤنڈ میں یادگار لمحات کی تصویر کشی کی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان خان سے ٹیلی فون پر بات کرا دی گئی
سماجی میڈیا پر استقبالیہ
Sameer Minhas’ father, a professional sports photographer, captured some of the most special images of his career as his son secured his maiden HBL PSL Player of the Match award and also received appreciation and guidance from PCB Chairman Mohsin Naqvi. #HBLPSL11 #NewEra #RPvIU pic.twitter.com/YNrV9lcJvm
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 4, 2026
یہ بھی پڑھیں: جھوٹ، خوشامد کا کلچر، تعصب، تنگ نظری، توہمات اور عدم برداشت کے سائے دور کیے جا سکتے ہیں،ہماری قوم مثالی معاشرے کے قیام کی حامل بن سکتی ہے۔
پی سی بی کی حوصلہ افزائی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی گراؤنڈ میں سمیر منہاس کی حوصلہ افزائی کی۔
خاندانی کرکٹ کا سلسلہ
واضح رہے کہ سمیر منہاس کے دوسرے بھائی عرفات منہاس بھی پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کر رہے ہیں، اور نوجوان کرکٹرز کے والد بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔
سمیر اور عرفات منہاس کی والد کے ساتھ انکلوژرز میں بیٹھ کر پی ایس ایل میچز دیکھنے کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے۔








