سینئر صحافی اطہر کاظمی نے پاکستان سے پیسے واپس مانگنے پر یواے ای پر چڑھائی کرنے والے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا
اطہر کاظمی کی UAE پر تنقید
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی وتجزیہ کار اطہر کاظمی نے پاکستان سے پیسے واپس مانگنے پر یو اے ای پر چڑھائی کرنے والے صحافیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ملکی اور بین الاقوامی تعلقات
اطہر کاظمی کا اپنے ویلاگ میں کہنا تھا کہ ہمارے کچھ صحافیوں نے یو اے ای پر چڑھائی کر دی ہے اور عجیب عجیب بیانیہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ آپ کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات میں چیزیں اوپر نیچے ہوتی رہتی ہیں، جو کہ سفارتی سطح پر ڈیل ہوتی ہیں۔ حکومتیں ان کو ڈیل کرتی ہیں۔
قرضہ واپس کرنے کی ضرورت
انہوں نے مزید کہا کہ یو اے ای نے ہم سے قرضہ واپس مانگ لیا ہے تو ان کے منہ پر مار دینا چاہئے۔ ایک صاحب جو ویلاگ بنا کر یہ کہہ رہے ہیں کہ سعودی عرب کو خیال رکھنا چاہئے، یہ پیسہ سعودی عرب کو ہمیں دینا چاہئے۔ یہ کس طرح کی باتیں ہیں؟ کچھ شرم ہوتی ہے، کچھ حیا ہوتی ہے۔
قومی غیرت اور قرض کی واپسی
سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر کچھ غیرت ہوتی ہے اور حمیت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے اتنے عرصے تک قرضہ دیا ہے، یہی ان کی بڑی مہربانی ہے۔ ہمیں تو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔
دنیا کے سامنے سوالات
معروف تجزیہ کار نے کہا کہ کیا دنیا میں کوئی ایسا ملک ہے جہاں دانشور بیٹھ کر ناراضگی کا اظہار کر رہا ہو کہ اس ملک نے ہمیں قرضہ دیا تھا اور اب وہ واپس کیوں مانگ رہا ہے؟ ہم نے 70 سالوں میں خود کیا کیا ہے؟
ہمارا کیسا بے شرم فقیرانہ مائینڈ ہے کہ UAE نے پیسے واپس مانگے تو کچھ ویلاگرز نے UAE پر چڑھائی کر دی ایک نے تو یہ کہہ دیا کہ سعودی عرب کو یہ پیسے واپس کرنے چاہیں۔
ہم نے پیسے ادھار لیے تھے 15 سال پہلے اگر انہوں نے اپنے پیسے واپس مانگے تو اس میں تکلیف کی کیا بات ہے۔
اطہر کاظمی pic.twitter.com/JnEsLUpaaZ— Waqar khan (@Waqarkhan123) April 4, 2026








