زرداری اور بیرون ملک اثاثوں کی بات کی جائے تو سرے محل اور سوئس اکاؤنٹس دو اہم حوالے ہیں، عبدالمعز جعفری

بختاور بھٹو زرداری کا دعویٰ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے والد دنیا کے ان چند لیڈرز میں سے ایک ہیں جن کے تمام اثاثے ان کے اپنے وطن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع قلات میں مسلح افراد نے ہائی وے بلاک کردی، متعدد سرکاری عمارتیں نذر آتش

عبدالمعز جعفری کا تجزیہ

ان کے اس دعویٰ پر تجزیہ کار عبدالمعز جعفری نے لکھا کہ زرداری اور بیرون ملک اثاثوں کی بات کی جائے تو، راک ووڈ اسٹیٹ (سرے محل) اور سوئس اکاؤنٹس ماضی کے دو اہم حوالے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فاسٹ بولر احسان اللہ پی ایس ایل میں کس ٹیم کی طرف سے کھیلیں گے ؟

بختاور بھٹو زرداری کی وضاحت

بختاور بھٹو زرداری نے ایکس پر دعویٰ کرتے ہوئے لکھا: "میرے والد کا بیرونِ ملک کوئی بینک اکاؤنٹ تک نہیں ہے۔ وہ دنیا کے اُن چند گنے چنے لیڈروں میں سے ایک ہیں جن کے تمام تر اثاثے اور دولت بڑے فخر کے ساتھ ان کے اپنے وطن میں ہی لگی ہوئی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے گلوبل گرین گروتھ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل کم سینگ ہائپ کی ملاقات، ماحول دوستی کے مشن میں پنجاب حکومت سے شراکت داری پر اتفاق

عبدالمعز جعفری کا تفصیلی جواب

عبدالمعز جعفری نے تفصیلی جواب دیتے ہوئے لکھا " زرداری اور بیرون ملک اثاثوں کی بات کی جائے تو راک ووڈ اسٹیٹ اور سوئس اکاؤنٹس ماضی کی یادوں کی سیر کرنے کے لیے دو معاون حوالے ہیں۔" مزید یہ کہ حکومت میں اپنے دوسرے دور کے بعد زرداری نے راک ووڈ اسٹیٹ (سرے محل) کی تزئین و آرائش پر لاکھوں پاؤنڈ خرچ کرنے کے باوجود اس کی ملکیت سے انکار کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں سے سیلابی صورتحال؛ صحافی عمار مسعود نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی میں فرق بیان کردیا

زرداری کی بدعنوانی کے الزامات

عبدالمعز جعفری کے مطابق اپنے دوسرے دورِ اقتدار کے دوران زرداری کسٹمز اور بندرگاہوں کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کے حصول میں شامل رہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے 17 میں سے 9 بار ایشیا کپ جیتا، ٹورنامنٹ کی تاریخ کی سب سے کامیاب ٹیم

سوئس بینکوں میں اکاؤنٹس کی منجمدی

زرداری کو بدعنوانی پر سوئٹزرلینڈ میں سزا سنائی گئی اور ان سے منسوب 6 کروڑ ڈالر کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت عالمی سیاست میں کسی “دلال ریاست” کا کردار ادا نہیں کرے گا، ایس جے شنکر

این آر او کا معاملہ

صدر کی حیثیت سے اپنے پہلے دور میں جب این آر او کو کالعدم قرار دے دیا گیا تو زرداری کی زیرِ قیادت پی پی پی حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کر دیا۔

ریکارڈ ہٹانے کا واقعہ

اس دوران سوئس کارروائی کا مکمل عدالتی ریکارڈ سوئٹزرلینڈ میں پاکستانی قونصل خانے سے نکال لیا گیا۔ ریکارڈ ہٹانے کے اس عمل کی نگرانی برطانیہ میں تعینات اس وقت کے پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کر رہے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...