اداکار یاسر حسین نے پاکستان میں آڈلٹ انٹرٹینمنٹ کی حمایت کردی اور حکومت کو بھی اس سے قانونی طور پر پیسے کمانے کا مشورہ دے دیا
یاسر حسین کا آڈلٹ انٹرٹینمنٹ کی حمایت میں بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار یاسر حسین نے پاکستان میں آڈلٹ انٹرٹینمنٹ کی حمایت کردی اور حکومت کو بھی اس سے قانونی طور پر پیسے کمانے کا مشورہ دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیساتھ ٹیلیفونک بات چیت کی تصدیق کردی
کیا آڈلٹ انٹرٹینمنٹ پاکستان میں ہونی چاہئے؟
پوڈ کاسٹ میں میزبان احمد علی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ پاکستان میں آڈلٹ انٹر ٹینمنٹ ہونی چاہیے؟ جس پر جواب دیتے ہوئے یاسر نے کہا کہ بالکل ہونی چاہیے کیونکہ جس کو آڈلٹ انٹرٹینمنٹ چاہیے وہ ڈھونڈ کر لے لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد میں سیلاب زدہ علاقہ بہک احمد یار میں 2 افراد جاں بحق
آن لائن فحش مواد اور حکومت کا کردار
یاسر حسین نے مزید کہا کہ آن لائن فحش فلمیں دیکھنے والے ممالک میں پاکستان پہلے یا دوسرے نمبر پر ہے۔ اگر ایسا ہو ہی رہا ہے تو پھر حکومت بھی اس سے قانونی طور پر پیسے بنائیں اور سب لوگ کام کریں۔
یہ بھی پڑھیں: کردار، جرأت اور قابلیت پاک فوج کی لازوال اقدار ہیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
یاسر حسین کی ذاتی پسند اور ناپسند
انہوں نے واضح کیا کہ وہ آڈلٹ چیزیں نہیں کرنا چاہتے، نہ ہی ان کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور نہ ہی انہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ لیکن وہ پنجابی جگتیں دیکھنا چاہتے ہیں اور امان اللہ، سہیل احمد، ہنی البیلا جیسے فنکاروں کا کام پسند کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے لیے 60 دن کی ڈیڈ لائن کیا تھی، صدر ٹرمپ کس طرف اشارہ کر رہے ہیں؟
تھیٹر میں یاسر حسین کا تجربہ
اداکار نے کہا کہ جس تھیٹر کو آڈلٹ کہا جا رہا ہے، میں کچھ عرصہ پہلے ایک ڈرامہ دیکھنے گیا۔ اس میں سارے بڑے نام تھے، لیکن جب ڈرامہ ختم ہو گیا تو تھیٹر میں سے لوگ چلے گئے اور جو ڈانس دیکھنا چاہتے تھے وہ بیٹھے رہے۔
سوشل میڈیا پر رائے
پٹرول گیس مہنگای کو رونے والو یہ سنو ۔۔۔
کھلم کھلا میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ پاکستان میں Adult چینل کھولے جائیں۔ تاکہ عوام بغیر وی پی این لگاے ڈائریکٹ وہ content دیکھے اور اس پر چلنے والے اشتہار کی امدنی حکومت اپنا خزانہ بھرے۔
یاد رکھو مہنگای سے صرف اپکاپیٹ مرے گا… pic.twitter.com/AaPR6seC7i
— Saleem Speaks (@saleemspeaks2) April 4, 2026








