اپنی بیوی سے علیحدگی کی افواہوں پر کرکٹر امام الحق کا رد عمل سامنے آگیا

امام الحق کی وضاحت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی ازدواجی زندگی میں سب کچھ ٹھیک ہے اور مداحوں کو افواہیں پھیلانے سے گریز کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے نئے قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اپنی نئی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے 30 نومبر کو جدہ پہنچیں گے۔

سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں

گزشتہ روز امام الحق نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ "آج کل کی نسل میں شادی کرنا واقعی خوفناک ہے،، اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: (ن) لیگ کے اعلیٰ رہنما علاج اور چیک اپ کیلئے بیرون ملک کیوں جاتے ہیں؟ انصار عباسی نے کئی سوالات اٹھا دیئے

افواہوں کا یکسر انکار

اپنی تازہ ترین پوسٹ میں امام الحق نے ان افواہوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا "آپ سب نے اس پوسٹ کو ضرورت سے زیادہ سنجیدہ لے لیا۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میری وہ پوسٹ سوشل میڈیا پر نظر آنے والے عمومی حالات کے بارے میں ایک مشاہدہ تھا اس کا میری اپنی شادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "الحمدللہ، میری طرف سے سب کچھ بالکل ٹھیک ہے۔ براہِ کرم اگلی بار تصدیق کے بغیر قیاس آرائیاں کرنے یا افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔"

تصویر

امام الحق کی تصویر

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...