پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری امن پسند اور قابل احترام ہے:وزیر اعلیٰ مریم نواز
مریم نواز کا مسیحی برادری کو مبارکباد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے مسیحی برادری کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعائیں دی۔ مریم نواز نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی مسیحی برادری امن پسند اور قابل احترام ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی۔
مسیحی برادری کی خدمات
مسیحی برادری نے نہ صرف تحریک پاکستان میں ساتھ نبھایا بلکہ ملک کی ترقی میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات، وطن سے محبت اور وابستگی شک و شبہ سے بالا تر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے: سینیٹر فیصل واوڈا
قائداعظم کی تعلیمات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے لئے بلا تفریق مذہب و نسل مساوات کی تلقین کی۔ ایسٹر پر محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔
اقلیتی برادری کے لئے اقدامات
پنجاب میں بسنے والی تمام اقلیتی برادریوں کے لئے نہ صرف گرانٹ میں اضافہ کیا گیا بلکہ ڈویلپمنٹ فنڈ بھی دئیے گئے۔ اقلیتی بہن بھائیوں کے لئے سہ ماہی مالی معاونت کے لئے پہلی مرتبہ مینارٹی کارڈ متعارف کرایا گیا۔ 1 لاکھ سے زائد مستحق اقلیتی خاندانوں کو سہ ماہی 10500 روپے دیئے جارہے ہیں۔








