ٹرمپ کی پیر کو معاہدے کی پیشگوئی، منگل کو پلوں، پاور پلانٹس پر حملوں کی دھمکی، ایران کا مواخذے کا مطالبہ

امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدہ

واشنگٹن/ تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران کے بارے میں نا مناسب الفاظ کا استعمال کیا اور دھمکی دی کہ منگل کو پلوں اور پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم کا بڑا معرکہ، پاکستان سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس کو شکست دے کر ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

ٹرمپ کی ایران کے حوالے سے بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی چینل فوکس نیوز کے اینکر سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ایران مذاکرات کررہا ہے، پیرتک معاہدہ ممکن ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا اصل چیلنج یہ ہے کہ ملک کو بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز شریف جیسے رہنماؤں کے اثر و رسوخ سے کیسے بچایا جائے، فواد چودھری

ایران کی جانب سے رد عمل

اس سے پہلے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو گالی اور منگل کو حملوں کی دھمکی دی تھی۔ ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ ایران میں آنے والا منگل 'پاور پلانٹ ڈے' اور 'برج ڈے' کا مجموعہ ہوگا، سب کچھ ایک ساتھ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا، اے پاگل بزدلو، آبنائے (اسٹریٹ) کو کھول دو، ورنہ تم جہنم میں رہو گے - بس دیکھتے جاؤ! الحمد اللہ۔

ایران کی مواخذے کی درخواست

ٹرمپ کے اس بیان پر ایران نے صدر ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان میں قائم ایرانی سفارتخانے کی طرف سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا "ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے غیر متوازن رویے اور اعلیٰ سرکاری عہدوں کے لیے نااہلی کی بنیاد پر مواخذے کے ذریعے برطرف اور نااہل قرار دیا جانا چاہیے۔ اس کی ذمہ داری کا بوجھ کانگریس، انہیں منتخب کرنے والوں اور اس کابینہ پر ہے جو 25ویں ترمیم کا سہارا نہ لے کر غداری کی مرتکب ہو رہی ہے۔"

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...