کراچی کنگز میں شامل متحدہ عرب امارات کے دو کھلاڑیوں کو امارتی کرکٹ بورڈ نے وطن واپس بلالیا
کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی واپسی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز میں شامل یو اے ای کے دو کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: کل سے کراچی کا درجہ حرارت گرنا شروع ہو جائے گا، چیف میٹرولوجسٹ سندھ
یو اے ای بورڈ کی ہدایت
جیو نیوز کے مطابق، خزیمہ بن تنویر اور محمد وسیم کو امارتی بورڈ نے وطن واپس بلایا ہے۔ دونوں پلئیرز کو یو اے ای کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ڈی 50 میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار گوہر رشید نے جلد شادی کا ارادہ ظاہر کردیا
واپسی کی اجازت
دونوں پلئیرز کو ڈی 50 کے 2 میچز کھیلنے کے بعد واپس کراچی کنگز جوائن کرنے کی اجازت مل سکتی ہے۔
اگلا میچ
کراچی کنگز کا اگلا میچ 9 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف شیڈول ہے۔








